لفٹینٹ گورنر نے جموں میں ’ ہیراتھ ملن سماروہ ‘ میں شرکت کی

0
0

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جموں میں ’ یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج ‘ کے زیر اہتمام ’ ہیراتھ ملن سماروہ ‘ میں شرکت کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے ’ یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج ‘ کو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے اور کمیونٹی کی آنے والی نسلوں کو ان کی جڑوں سے جوڑنے کیلئے سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں ’ وکاس بھی وراثت بھی ‘ کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ مہا شیوراتری جسے کشمیری پنڈت برادری ’ ہیراتھ ‘ کے طور پر مناتی ہے ، ہمارے بھر پور ثقافتی اور روحانی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار خوشی ، خوشحالی اور سب کی بھلائی کا آغاز کرے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے ڈاکٹر بی این تھسو اور ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی کو گش تروک ایوارڈ 2024 سے نوازا ۔ اس موقع پرصدر یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج مسٹر آر کے بھٹ ، تنظیم کے اراکین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا