ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ڈی ڈی سی لسانہ رخسانہ کوہلی نے2022 میںکیاتھا افتتاح
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ملک بھر کے طول وعرض اور مرکزکے زیر انتظام جموں وکشمیر میں رابطہ سڑکوں کا تعمیری کام نہایت سرعت سے جاری ہے اور حکومت اور متعلقہ سڑک ایجینسیوں کے حکام کی ہدایات موجب مقررہ مدت میں سڑکوں کے تعمیری امورات پائے تکمیل ہورہے ہیں واضح ہو کہ 2022 کے اوخر میں لسانہ بچانوالی تا سلطان پورہ 2کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈھائی کلومیٹر سڑک کا بحسن وخوبی افتتاح ضلع ترقیاتی کشمنر پونچھ اندرجیت کمار اور ڈی ڈی سی لسانہ رخسانہ کوہلی نے مارچ 2023 کے ہدف تکمیل کے ساتھ کیا اور یقین دہانی کرائی کے آئندہ برس سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کی سہولت سے عوام کو مستفید کیا جائے گا سڑک کے تعمیری کام پر مامور ٹھیکیدار نے جو بنیادی سطح پر کام کیا وہ بھی موسمی تغیر وتبدل کے کارن تباہی کی نہج پر آپہنچا جس سے سڑک کی شبیہہ مکمل طور پر کسمپرسی کی حالت سے دوچار ہے ٹھیکیدار کو چار بار انتباہی نوٹس جاری ہوئے جس کے ردعمل میں ٹھیکدار نے کہا موسم خوشگوار ہوتے ہی سڑک کا تعمیری کام شروع کیا جائے گا عوام نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں عرصہ دراز سے موسم خوشگوار ہے اور اس دوران بڑے بڑے تمیری پرجیکٹس تکمیل ہوچکے ہیں تاہم لسانہ بچانوالی تا سلطان پورہ ڈھائی کلومیٹر سڑک خستہ حالی کا شکار ہے اس ضمن میں مقامی باشندگان نے ضلع انتظامیہ اور ایل جی انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ سڑک کے تعمیری کام کو جاری کرکے عوام کی دیرینہ پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔