سری نگر، 19 جون (یو این آئی) لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر برگیڈیر(ر) بی ڈی مشرا نے پیر کے روز جموں وکشمیر بینک کی موبائل بینکنگ وین کو لانچ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بینکنگ سہولیت لانچ کرنے پر بہت ہی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو دور دراز علاقوں کے لوگ ہیں اور بینک پر نہیں پہنچ سکتے ہیں ان کے لئے یہ بہت ہی بڑی سہولیت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس کے لئے جموں وکشمیر بینک کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سہولیت کا فائدہ اٹھائیں۔
جے کے بینک کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے جس سے دور افتادہ لوگوں کو بڑی سہولیت پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اقدام سے بینکنگ سہولیات لوگوں کے دہلیز تک پہنچیں گی۔