لداخ کی خواتین کے لیے ہندوستانی فوج نے ایڈوانس کورس کاانعقاد کیا

0
0

کاروباری منصوبوں کے قیام اور منصوبوں کو چلانے کے طریقوں کے بارے میں تربیت دی گئی
لازوال ڈیسک
لیہہ؍؍وومین امپاورمنٹ سینٹر لیہہ میں لیہہ سب ایریا کی طرف سے ایک انٹرپرینیورشپ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میںلیہہ سے 30 خواتین نے پروگرام میں شرکت کی جن میں سابق فوجیوں اور اہلکاروں کے زیر کفالت افراد، ویر ناریز اور بیوہ شامل ہیں۔واضح رہے یہ پروگرام بجاج الائینز انشورنس لمیٹڈکی جانب سے بنگلورو میں واقع ’کریئٹ‘ نامی ایک غیر سرکاری رضاء کار تنظیم کے مستند ٹرینرز کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔
وہیںخواتین کو کاروباری منصوبوں کے قیام اور کامیابی سے چلانے کے طریقوں کے بارے میں تربیت دی گئی اور اس طرح کے منصوبوں کے لیے مختلف سرکاری اور نجی ایجنسیوں سے دستیاب تعاون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔واضح رہے مذکورہ غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے تربیت کی تکمیل کے بعد، کسی بھی کاروباری منصوبے کے قیام کے لیے رہنمائی اور تعاون جاری رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا