لداخ میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات

0
0

گروپ کمانڈر این سی سی نے جی او سی فائر اینڈ فیوری کور سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک
لداخآج منعقدہ ایک اہم میٹنگ میں، بریگیڈیئر دیپک سجنہر، ایس ایم، گروپ کمانڈر این سی سی سری نگر نے لیفٹیننٹ جنرل ہتیش بھلا، ایس سی، ایس ایم، وی ایس ایم، فائر اینڈ فیوری کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) سے ملاقات کی۔ اس موقع پراین سی سی کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے اقدامات پر جن کا مقصد لداخ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے،تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںبات چیت کے دوران این سی سی جموںوکشمیراور لداخ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گروپ کمانڈر نے این سی سسی کو فراہم کی جانے والی غیر متزلزل حمایت کے لئے کور کمانڈر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جس نے این سی سی کے مختلف کیمپوں اور اقدامات کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کرگل میں پہلی بار سالانہ تربیتی کیمپ (اے ٹی سی)، کارو میں تین کامیاب اے ٹی سی، وائبرنٹ ولیج کیمپ کے لیے تعاون کا اعتراف کیا جہاں این سی سی کیڈٹس نے نیوما، ہانلے، کرزوک اور فوگا جیسے سرحدی دیہاتوں کا دورہ کیا۔
وہیںفائر اینڈ فیوری کور نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں این سی سی کے کیڈٹس کو خصوصی پروگراموں اور متعدد کمیونٹی ڈیولپمنٹ سرگرمیوں میں شامل کرکے این سی سی کی ترقی اور پھیلاو ¿ میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ ان میں کرگل وجے دیوس، رجت جینتی تک جانے والی مختلف بائیک ریلیوں میں جھنڈا لگانا جیسے واقعات شامل ہیں۔اس دوران گروپ کمانڈر نے ترشول ڈویژن، فاریور ان اوپس ڈویژن اور کرگل بریگیڈ کی طرف سے کئی کیمپوں کے انعقاد اور کرگل (2 لداخ بن این سی سی) میں نئے این سی سی بٹالین کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے کور کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران لیفٹیننٹ جنرل ہتیش بھلا، ایس سی، ایس ایم، وی ایس ایم نے نوجوانوں کو پیداواری سرگرمیوں میں شامل کرنے اور انہیں بہتر شہری بننے کے لیے تیار کرنے میں این سی سی کیڈٹس کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے این سی سی کی ترقی میں فارمیشنز کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور لداخ خطے میں این سی سی کی مستقبل کی کوششوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد کا یقین دلایا۔دریں اثناءاین سی سی کے ذریعے لداخ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے میٹنگ ایک مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا