لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ہلاک، 6 زخمی

0
0

بیروت، 21 اگست (یو این آئی) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے تین ارکان ہلاک اور تین طبی عملے سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے لبنان کے جنوب مغربی شہر طائر کے گاؤں الظاهرة پر فضائی حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ”حملے سے دو مکانات تباہ ہوئے اور 10 پڑوسی مکانات کو نقصان پہنچا اور اسلامک ہیلتھ اتھارٹی سول ڈیفنس کے تین پیرا میڈیکس زخمی ہوگئے۔مزید برآں، جنوب مغربی لبنان میں وادی حامول میں اسرائیلی ڈرون کی طرف سے داغے گئے دو راکٹوں سے دو افراد زخمی ہوئے اور جنوب مشرقی لبنان کے گاؤں الخيام پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شامی زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق لبنانی فوج نے جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل میں کئی ڈرونز اور سطح سے زمین پر مار کرنے والے تقریباً 40 میزائلوں کی نگرانی کی۔ادھر حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کاتیوشا راکٹوں سے الشمیرہ بیرکوں اور نزدیکی اسرائیلی فوج کی تعیناتی پر بمباری کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا