لازوال ویب ڈیسک
بیروت، //اسرائیل-حزب اللہ کی لڑائی کے آغاز کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 2,418 تک پہنچ گئی ہے اور کل 11,336 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع جمعہ کے روز لبنانی وزارتی کونسل میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔
جمعرات کے روز لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک اور 69 زخمی ہو گئے۔
http://www.uniurdu.com/newspage
اس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 87 فضائی حملے کیے گئے، جن میں سے زیادہ تر جنوبی لبنان میں مرکوز تھے۔
دریں اثناء، اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ نے لبنان سے تقریباً 75 میزائل شمالی اسرائیل کی طرف فائر کیے، اور لبنان سے دو ڈرون کو اسرائیل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا گیا۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ گزشتہ روز فضائی حملوں اور قریبی جھڑپوں میں حزب اللہ کے تقریباً 60 جنگجو مارے گئے۔