لاپتہ ہوئے تین افرادکی لاشیں برفانی تودے سے برآمد

0
64

جاوید میر نے فی لواحقین کے حق میں چارلاکھ روپے کے ایکسگریشیا ریلیف کا اعلان کیا
لازوال ڈیسک

  • جموں؍؍ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آباد کاری اور تعمیر نو کے وزیر جاوید مصطفی میر نے ان تین افراد کے لواحقین جو لشکوٹ جنگلات میں تودے کی زد میں آکر جان بحق ہوئے تھے، کی لواحقین کے حق میں چار چار لاکھ روپے ایکسگریشیا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ان تین افراد کی لاشیں برفبانی تودے سے کافی کوششوں کے بعد نکالی گئیں اور اس حوالے سے فوج ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف ،ریونیواور مقامی لوگوں پر مشتمل 100افراد کی ٹیم نے بے مثال کام انجام دیا۔ جاوید میر نے ناخوشگوار موسمی حالات کے باوجود کامیاب بچائو اوپریشن بچائو ٹیم کی سراہنا کی۔ انہوں نے خاص طور مقامی رضا کاروں کے تعاون کی ستائش کی۔وزیر موصوف نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیگر 2 زخمی افراد کو ہرممکن طبی سہولیات بہم رکھے۔وزیر ذاتی طور پر روزانہ کی بنیادوں پر تلاشی اور بچائو کارروائی کی نگرانی کر رہے تھے اور انہوں نے بانڈی پورہ اور کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ تب تک بچائو اور تلاشی کارروائی جاری رکھے جب تک نہ تودے کی زد میں آئے افراد کی لاشوں کو نہ نکالا جاسکے ۔وزیرنے ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹوں کی اتھارٹیوں سے کہا کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لیں جنہیں ہونے سے بچایا جاسکے تاکہ مستقبل میں مزید جانوں کا زیاں نہ ہو۔دریں اثنا ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ عامر علی نے تودے گرآنے والے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں احتیاطی تدابیر عملائیں اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر ذرائع ابلاغ میں جاری کی گئی وارننگوںپر عمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا