لال پورہ کنزر میں اسپتال کا قیام طشنہ طلب سیول سیکریٹریٹ کا گھیراو¿ کرنے کی لوگوںنے دی دھمکی

0
0

اے پی آئی
سر ینگرپرائمری ہیلتھ سینٹر کیلئے عمارتی تعمیرنہ کرنے پر مقامی لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال تعمیر کرنے کیلئے بورڈ کو آویزان رکھے ہوئے برسوں گذر گئے مگر محکمہ صحت کی جانب سے اسپتال کا یاقیام عمل میں نہیں لاا گیا ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق لال پورہ کنزر کے علاقے میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کاقیام عمل میں لانے کیلئے مقامی لوگوں نے ہلشری کے تحت رضاکارانہ طور پر اراضی فراہم کی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ انہیں طبی سہولیات بہم پہنچا نے کی خاطرپرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت ایک سال کے اندر تعمیر کر کے عوام کے نام وقف کی جائیگی ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کے حوالے سے کہا کہ برسر گذر گئے محکمہ صحت نے اراضی کی جگہ پرائمری ہیلتھ سنٹر تعمیر کرنے کیلئے جو بورڈ آویزان رکھا تھا وہ بھی اب خستہ ہو چکا ہے تاہم صحت محکمہ نے لوگوں کو طبی سہولیات بہم پہنچا نے کی خاطر پرائمری ہیلتھ سنٹر کا قیام عمل میں لانے کیلئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ۔ نمائندے کے مطابق لوگوںنے دھمکی دی کہ اگر ایک ماہ کے اندر اندر پرائمری ہیلتھ سنٹر کا قیام عمل میں لانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھا ئے گئے تو سیول سیکریٹریٹ کا گھیراو¿ کرنے میں گریز نہیں کیا جائیگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا