لال سنگھ کابیان قابل مذمت گلڈ خاموش تماشائی کا رول نہیں نبھائے گا:کشمیرایڈیٹرس گلڈ

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگرکشمیر ایڈرس گلڈ نے سابق وزیر اور بی جے کے سینئر لیڈر لال سنگھ کی طرف سے دئے گئے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نامور مقتول صحافی سیدشجاعت بخاری کے قتل سے سبق سیکھ لینا چاہے۔کشمیر ایڈ ٹرس گلڈ نے لال سنگھ کے بیان کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے دھمکی آمیز بیان سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ بیان دینے والے کوسید شجاعت بخاری کے قتل کے بارے میں کچھ معلومات ضرور ہیں جس کی ہر حال میں تحقیقات ہونی چاہے انہوں نے کہا ہمارے پاس یہ حق موجود کہ ہم لال سنگھ کے خلاف کیس درج کریں ۔انہوں نے کہا لال سنگھ نے اس سے پہلے بھی کئی صحافیوں کے نام لیئے۔اور انہوں کٹھوعہ معاملے پر بار بار غلط بیانی کی جس پر گلڈ خاموش تماشائی کا رول نہیں نبھائے گا۔خیال رہے سابق وزیر و بے جے پی لیڈر چودھری لال سنگھ نے سنیچر کے روز جموں میں ایک پرس کانفرنس کے دوران کہا کہ کشمیری صحافیوں کو سید شجاعت بخاری کے قتل سے سبق سیکھ لینا چاہے انہوں نے کہا کہ کشمیری صحافیوں نے کٹھوعہ واقعے کے دوران ڈوگرہ قوم کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا