پولیس کی برقت کارروائی کارروائی کے نتیجے میں معاملے کو سلجھایا گیا
یواین آئی
سری نگر؍؍جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے لالچوک میں پولیس کو اس وقت مداخلت کرنی پڑی جب نیشنل کانفرنس اور پروگریسیو آزاد پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی برقت کارروائی کارروائی کے نتیجے میں معاملے کو سلجھایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا روح اللہ نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کئے۔نامہ نگار نے بتایاکہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد نیشنل کانفرنس کے امیدوار کو جلوس کی صورت میں پارٹی ہیڈ کواٹر تک پہنچایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لالچوک میں جوں ہی جلوس کے شرکاء پہنچے تو اس دوران پروگریسیو آزاد پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے کارکنان کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس کے کارکنان نے اس موقع پر نعرہ بازی کی ، پروگریسیو آزاد پارٹی کے کاررواں میں شامل کارکنوں نے بھی مخالف نعرے بازی شروع کی جس کے بعد پولیس کی مداخلت کے باعث لڑائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد ان دنوں ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں۔