لارڈ بدھا اور ان کے دو شاگردوں کے آثار کو بنکاک کے صنم لوانگ پویلین میں بڑی عقیدت کے ساتھ عوامی تعظیم کے لیے رکھا گیا

0
0

بنکاک کے رائل پیلس گراؤنڈ میں آثار کی 26 روزہ عظیم الشان نمائش کے ایک حصے کے طور پر تھائی لینڈ اور ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کو ظاہر کرنے والی ایک شاندار پریڈ
بھارت میں روحانی اور مذہبی سیاحتی مقامات کی نمائش کے لیے بدھ بھومی بھارت نمائش کا افتتاح
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھگوان بدھا اور ان کے دو شاگردوں کے آثار کو آج بنکاک کے صنم لوانگ پویلین میں خصوصی طور پر بنائے گئے منڈپم میں بڑی عقیدت کے ساتھ اور مقدس نعرے کے درمیان عوامی تعظیم کے لیے نصب کیا گیا۔ بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے بدھا کے مقدس آثار تھائی وزیر اعظم (چیئرمین) مسٹر سریتھا تھاوسن کو سونپے، جب کہ اراہنٹس ساری پترا اور مہا مودگالیانہ کو مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف ڈاکٹر وریندر کمار نے تھائی نائب وزیر اعظم مسٹر سومساک تھیپسوٹن اور تھائی ثقافت کے وزیر کو منڈپ میں داخل کرنے کے لیے سونپا۔
اس دوران قومی عجائب گھر سے نکلنے والے آثار کی ایک شاندار پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں تھائی لینڈ کی ثقافت اور ورثے کو دکھایا گیا تھا جس میں بھگوان بدھا اور ان کے دو شاگردوں کے آثار کی 26 روزہ عظیم الشان نمائش کا حصہ تھا۔ وہیںپریڈ میں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعلقات کو بھی دکھایا گیا کیونکہ پریڈ میں تھائی لینڈ اور ہندوستان کے قومی پرچموں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی ثقافتی نمائش بھی شامل تھی۔اس موقع پر یوپی کی اور ایم پی حکومت کی طرف سے ایک نمائش لگائی گئی۔ ہندوستان میں روحانی اور مذہبی سیاحتی مقامات کی نمائش کے لیے منعقدہ ’ بدھ بھومی بھارت‘ کا افتتاح بھی بہار کے گورنر، مرکزی وزیر اور تھائی ثقافت کے وزیر نے کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ آرلیکر نے کہا کہ وہ بھگوان بدھا اور ان کے دو شاگردوں کے مقدس آثار کی نمائش کے لیے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب کا حصہ بن کر خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھا ہمدردی اور عدم تشدد کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک مقدس سرزمین ہے جہاں بھگوان بدھا نے روشن خیالی حاصل کی تھی اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان نے ہمیشہ کرونا اور اہنسا کا عالمی پیغام دیا ہے اور اسی پیغام کے ساتھ ہم تھائی لینڈ آئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کی مشق سب سے اہم ہے۔ مقدس آثار کی یہ نمائش بھگوان بدھا کے تمام جانداروں کے لیے محبت، امن اور ہمدردی کے پیغام کو مزید پھیلائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اس نمائش کے ساتھ ایک نئی بلندی کو حاصل کریں گے۔ تھائی ثقافت کے وزیر نے مقدس آثار کی نمائش کے لیے تھائی لینڈ کو موقع فراہم کرنے پر ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تھائی لینڈ انسانوں کے لیے بھگوان بدھا کے پیغام کو پھیلانے کے لیے تمام کوششیں کرے گا۔
اس سے پہلے دن کے دوران، بہار کے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر جو تھائی لینڈ میں لارڈ بدھا کی نمائش کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، بنکاک کے واٹ فو مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منگول کنگیور (ٹرائی پٹیکا – بدھسٹ توپ) کی 108 جلدوں کا ایک سیٹ اور 26 کتابیں پیش کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا