لائسنس اسلحہ، جمع کرانے کے احکامات

0
0

پارلیمانی انتخابات کا شیڈول تقریبا ً طے ہو ہی چکا ہے ۔ اس کے چلتے یوٹی جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2024کیلئے تیاریوں کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے ۔ وہیںتمام اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے اپنے اضلع کا ضلع الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ، اور یوٹی انتظامیہ ہو یا الیکشن کمشن سب کی طرف سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ الیکشن کے دوران کسی قسم کا کوئی بھی نا خوشگوار واقع کسی بھی حالت میں پیش نہیں آنا چاہئے جس کا اثر الیکشن پر پڑے یا ووٹنگ دنوں کے درمیان کوئی خلل پیدا ہو ۔تاہم اسی کے چلتے ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنی کمر کس لی ہے ۔ وہیں تقریباً تمام اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفاتر سے لائسنس شد ہ اسلحہ کو کسی بھی صورت میں صرف سات دنوں کے اندر متعلقہ تھانوں میں جمع کروانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اور ضلعی انتظامیہ نے اس حکم نامے کے مطابق لائسنس ہولڈرز کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات دنوں کے بعد جس کے پاس سے کوئی اسلحہ پایا گیا جو متعلقہ تھانوں میں نہ جمع نہیں کیا گیا ہوگا ، تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔وہیںضلع مجسٹریٹوں نے سیکشن 144سی آر پی ایس کے تحت دیئے گئے اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہوںنے ضلع کے حدود میں رہنے والے تمام شہریوں اور فورسز اہلکاروں ، سبکدوش یا ان سروس جو ابھی بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور جن کے پاس ایک درست اسلحہ لائسنس پر اسلحہ اور گولہ بارود ہے وہ اس حکمنامے کے جاری ہونے کے مقررہ مدت کے اندر اپنے اسلحہ اور گولہ بارود کو متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مواصلات میں موجود ہدایات کے مطابق، انتخابی عمل کے اختتام تک نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔تاہم الیکشن کمشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ضلع کمشنروں کے دفاتر سے جاری ہونے والے اس حکم نامے کا سب کو تعاون کرنا چاہئے ، وہ گائوں میں بنی وی ڈی سی کمیٹی کے ممبران ہو یا دیگر شہری جواپنی حفاظت کیلئے لائسنس ہتھیا ر رکھتے ہو ں ،کیونکہ عام انتخابات کوئی معمولی عمل نہیں بلکہ یہ ایک ایسا جمہوری نظام اور عمل ہے جس کے تحت ملک میں لوگوں کی من پسند اور چنی ہوئی سرکار وجود میں آتی ہے ، جس کے تحت ہی ملک کا سارا نظام احسن طریقے سے چلانا ممکن ہو پاتا ہے۔ اسلئے تمام شہریوں پر یہ ذمہ داری بخوبی عائد ہوتی ہے کہ وہ جمہوری قدروں کاخیال رکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں جہاں اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں ۔وہیںامن و امان قائم رکھنے میں بھی اپنی انتظامیہ کا بھر پور تعاون کریںگے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا