قوم کے مستقبل کے لیے انڈیا بلاک واحد قابل عمل آپشن: این سی

0
102

انڈیا اتحاد کے امیدوار رمن بھلہ کی حمایت میں سلسلہ وار میٹنگوں کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے گزشتہ دہائیوں میں مودی حکومت کی غلط حکمرانی کا الزام عائد کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مایوسی کا حوالہ دیااور کہا کہ آج انڈیا بلاک کو ہمارے پیارے ملک کے لوگوں کے لیے واحد قابل عمل آپشن کے طور پر وکالت کی۔اس سلسلے میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے آج سانبہ اربن، سانبہ رورل، رام گڑھ، وجے پور، رایا موڑ اور پائٹ میں سلسلہ وار میٹنگوں کا اہتمام کیا۔وہیںملاقاتوں کے دوران اجے سدھوترہ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جے کے این سی اور سابق وزیر کے ساتھ رتن لال گپتا، صوبائی صدر، جے کے این سی، جموں، بابو رامپال سابق وزیر اور سنٹرل زون کے صدر، محمد ایوب ملک صوبائی سیکرٹری، سرجیت سنگھ منہاس جوائنٹ سیکرٹری، نار سنگھ صدر لیبر ونگ بملا لوتھرا سابق ایم ایل اے و دیگران موجود تھے۔
تاہم کئی مقامات پر میٹنگوں کے آغاز میں، این سی کارکنوں نے سینئر عہدیداروں کو سانبہ ضلع میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی میں عام لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔سانبہ میں کئی مقامات پر میٹنگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، اجے سدھوترا نے بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو درپیش کثیر جہتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحدہ محاذ کی ضرورت کو بخوبی تسلیم کرتے ہوئے، انڈیا بلاک کو واحد قابل عمل آپشن قرار دیا۔ انہوں نے امید اور ترقی کی ایک کرن کے طور پر جموں ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے انڈی الائنس کے امیدوار رمن بھلا کیلئیحمایت کو مضبوط کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انڈیا بلاک کے بینر تلے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پرجے کے این سی کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے انڈیا بلاک کے بینر تلے تبدیلی لانے کی وکالت کی۔ انہوں نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے، اور جمہوری اصولوں کو اپنے ایجنڈے کے بنیادی ستونوں کے طور پر برقرار رکھنے کے انڈی الائنس کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ، ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو اصولی، بصیرت رکھنے والی اور لوگوں کی ضروریات کے لیے جوابدہ ہو۔
رتن لال گپتا نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ مستعدی اور دور اندیشی کے ساتھ اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ہم جو انتخاب کریں گے وہ آنے والے سالوں کے لیے ہماری قوم کی رفتار کو تشکیل دیں گے۔ وہیںبابو رامپال نے بی جے پی کی حکومت کے تحت معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کو درپیش مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ معاشی تفاوت سے لے کر سماجی ناانصافیوں تک، بی جے پی کے دور اقتدار میں کمزور طبقات کی حالت زار مزید گہری ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا