قومی پرچم پر سب کو فخر ہے

0
0

ہر گھر ترنگا پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے:ڈاکٹر جتندر سنگھ
یواین آئی

جموں وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ہفتے کے روز کہا کہ ہر گھر ترنگا پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ہر شہری کو اپنے قومی پرچم پر فخر ہونا چاہئے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سانبہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر گھر ترنگا پر کسی بھی سیاسی پارٹی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ بحث کا مدعا ہی نہیں۔ا±ن کے مطابق ترنگا ہم سب کا ہے اس میں ذات پات یا مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں کیونکہ جو بھی بھارت کا شہری ہے ا±س کو ترنگے پر فخر ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ ترنگا ا±س کا نہیں ؟۔مرکزی وزیر مملکت نے مزید بتایاکہ ہر گھر ترنگا کے حوالے سے ملک بھر میں جو مہم چلائی جارہی ہیں یہ ایک بہتر سوچ ہے۔بتادیں کہ ہر گھر ترنگا مہم پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے زبردستی نہیں کی جانی چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا