قومی اردو کونسل کی فرینکفرٹ کتاب میلے میں شرکت محبانِ اردو کے لیے باعث صد افتخار: ڈاکٹر شمس اقبال

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی : جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقدہ پچہترویں کتاب میلے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ،نئی دہلی نے بھی حصہ لیا ہے۔ یہ کتاب میلہ دنیا کے بڑے کتاب میلوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب میلے کی شناخت کتابوں کے کاپی رائٹ ، تراجم اور پروڈکشن کے حوالے سے ہے۔ یہ کتاب میلہ 16 اکتوبر 2024 کو شروع ہوا تھا اور 20 اکتوبر 2024 کو اختتام پذیرہوگا۔

https://www.urducouncil.nic.in/

اس کتاب میلے میں دنیا کے 130 ممالک کے 17000 سے زائد ناشرین، مصنّفین اور بک ایجنٹس شرکت کررہے ہیں۔ ہندوستان کے 30 سے زائد سرکاری اور غیرسرکاری پبلشرز کے اسٹال یہاں موجود ہیں۔ قومی اردو کونسل کا اسٹال بھارت پویلین میں ہے۔ بھارت پویلین کا اہتمام نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیانے کیا ہے۔ قومی اردو کونسل کے اسٹال پر تقریباً 150 کے قریب ٹائٹلس نمائش کے لیے موجود ہیں۔ قومی اردو کونسل کے اسٹال پر اردو اور دیگر زبانوں کے مصنّفین اور ناشرین بڑی تعداد میں آرہے ہیں

 

 

 

اور قومی اردو کونسل کی کتابوں کی ستائش کررہے ہیں۔ 17 اکتوبر 2024 کو بھارت پویلین میں رام بہادر رائے جی کی کتاب ’آئین ہند: اَن کہی کہانی‘ کا اجرا بھی مشہور ادیب عارف نقوی اور نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ملند سْدھاکر مراٹھے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ فرینکفرٹ کتاب میلے میں قومی اردو کونسل کی نمائندگی کے لیے اسسٹنٹ ڈائرکٹر (ایڈمن) محمد احمداور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اجمل سعید موجود ہیں۔
اس موقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ قومی اردو کونسل کی فرینکفرٹ عالمی کتاب میلے میں شرکت محبانِ اردو کے لیے باعث صد افتخار ہے۔ مجھے نہیں معلوم اس سے قبل کبھی کسی اردو ادارے نے فرینکفرٹ کتاب میلے میں شرکت کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ کونسل کی شرکت اردو کے لیے نیک فال ثابت ہوگی۔ قومی اردو کونسل یہاں کے عملہ اور ذمے داران کی انتھک کوششوں اور لگن کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا