قومی اتحاد کا دن :ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی نے "رن فار یونٹی” کو جھنڈی دکھائی

0
0

دوڑ گلشن گراؤنڈ، جموں سے شروع ہوئی اور مہاراجہ ہری سنگھ پارک پر اختتام پذیر ہوئی
لازوال ڈیسک
جموں// قومی اتحاد کے دن کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں آج یہاںجموں میں ایک رن فار یونٹی کا انعقاد کیا گیا ،وہیں "رن فار یونٹی” کو ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس قابل تحسین اقدام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول سرکاری ملازمین، اسکول کے بچوں اور عام لوگوں نے حصہ لیا۔ یہ دوڑ گلشن گراؤنڈ، جموں سے شروع ہوئی اور مہاراجہ ہری سنگھ پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔وہیںمختلف شعبہ جات کے سربراہان، مقامی اسکولوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے اراکین نے اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا، جس نے تنوع اور اتحاد کو اجاگر کیا جو ہماری قوم کی طاقت ہے۔واضح رہے "رن فار یونٹی” ایونٹ قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے، اور ہماری عظیم قوم کو منانے اور مضبوط کرنے کے لیے متنوع پس منظر کے لوگوں کو اکٹھا ہوتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔کمشنر جے ایم سی، راہول یادو، ڈپٹی کمشنر جموں، سچن کمار ویشیا، ایس ایس پی جموں، ونود کمار، اس کے علاوہ مختلف شعبوں کے ایچ او ڈیز نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا