قطر نے آٹھ ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍قطر میں طویل عرصے سے قید آٹھ ہندوستانی شہریوں کو وہاں کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے ۔جمعرات کو یہاں یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ہند ان کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں ابتدائی معلومات ملی ہیں کہ قطر کی پرائمری کورٹ نے الدہرہ کمپنی کے آٹھ ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔”وزارت نے کہا، "ہم ان ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائے جانے کے فیصلے سے حیران ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم خاندان کے افراد اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز کی تلاش کر رہے ہیں۔”بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس معاملے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس پر باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم تمام قونصلر اور قانونی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔”وزارت نے کہا کہ اس معاملے میں کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے، اس وقت مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا