قصبہ چرارشریف میں موجود جیو ٹاوریں صحیح رفتار سے کام نہیں کرتے ھزاروں جیو صارفین مشکلات سے دوچار؟

0
0

قصبہ چرارشریف میں موجود جیو ٹاوریں صحیح رفتار سے کام نہیں کرتے ھزاروں جیو صارفین مشکلات سے دوچار؟

 

غلام قادر بیدار

سرینگر//بڈگام ضلع میں آبادی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آنے والے تاریخی قصبہ چرارشریف کے ڈھکن بال، تلاب کلان، ماڈل ٹاون تیلسرہ، علمدار بستی، نوھار کراسینگ، روضہ بل اور دوسرے بیشتر علاقہ جات میں موجود سینکڑوں عام صارفین نے مختلف موصلاتی کمپنیوں کی طرف سے انہیں مہنگے دام وصولنے کے باوجود نہایت کمزور اور نہ ہونے کے برابر ٹاور سسٹم فراہم کرتے ہے مقامی ٹریڈر ھلال قادر نے نمایندے کو بتایا افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ھے کہ ایک سال سے جیو کمپنی کے متعدد ٹاور یہاں 50 فیصد کام بھی نہیں کرتے لیکن بہترین مواصلاتی نظام فراہم کرنے کے بہانے خاص وعام سے کروڈوں روپیہ ٹھگنے والی کمپنی کے ذمہ دار ٹس سے مس نہیں ہوتے علمدار بستی کے شبیر وانی نے بتایا کہ علمدار بستی روضہ بل اور نفل ٹینگ کے مقامات پر جیو اور ایر ٹیل کا خدا ھی حافظ ہے۔ فیاض احمد نامی ایک ٹرانسپورٹر نے کہا کہ دوکانداروں بنک سٹاف طالبہ علموں کے ساتھ ساتھ چرارشریف آنے والے اکثر زائرین بھی اتنے بڑے قصبے میں ٹاور سسٹم کی ابتر حالی یا ادھورے وعدوں کے سبب پریشان حال ہوتے رھتے ھے۔ مقامی ٹرانسپورٹروں تجارتی وفلاحی یونینوں نے جیو ائیر ٹیل اور بسنل کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ قصبے کے تمام علاقوں محلوں اور واڈوں میں موجود اپنے اپنے ٹاوروں کو درست سمیت میں کام پہ لگوائیں ورنہ قصبے کا عوام سڑک پر اکر کمپنیوں کی کارکردگی کا بھونڈا پھاڈ دیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا