قرآن مقدس پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ :شیخ ابوبکر

0
112

کالی کٹ مرکز الثقافۃ ختم القرآن ،روحانی کانفرنس ،۱۶۱طلبا کو دستار حفظ سے نوازہ گیا
عالمی قیام امن ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ،مجلس توبہ استغفار میں ریاست بھر سے فرزندان توحید سیلاب کی طرح اُمنڈ پڑے
عبدالکریم امجدی

کالی کٹ ؍؍انسان کی رہنمائی اور ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن مقدس کو ماہ رمضان میں نازل فرمایا۔جس کے احکام میں انسانی حقوق ،شرف انسانیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدارکا بہترین نمونہ ہے ۔جس کی عمل پیروی سے انسان کبھی بھی گمراہ نہیں ہوسکتا ہے ۔قرآن کی تلاوت سے دلوں کو روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ،آنکھوں کو نور بخشتی ہے ،مصائب وآلام ،رنج وغم اور پریشانیوں کو دور کرتی ہے ۔کالی کٹ مرکز میں ۲۵؍ویں شب قدر کی سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان ختم القرآن روحانی کانفرنس کے جم غفیر مجمع سے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مقدس روحانی تسکین کا مظہر ہے ،دنیا وآخرت میں سرخروئی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ قرآن مقدس اللہ تعالی کی تمام نعمتوں میں سب بڑی نعمت ہے ۔
شیخ نے کہاکہ تعلیمات قرآن پوری انسانیت کے لئے رشد وہدایت ہے ۔تعلیمات قرآن میں ہر مشکلات کا حل موجود ہے ۔شیخ نے کہاکہ ہمہ وقت تلاوت قرآن کا اہتمام کیا جائے صرف ماہ رمضان میں تلاوت کافی نہیں ہے ۔شیخ نے کہاکہ معاشی اور سماجی بحران سے نجات کا واحد ذریعہ قرآن کی تعلیمات ہے ۔ روحانی کانفرنس سے جامعہ کے ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی نے اپنے افتتاحی خطاب میں رمضان وقرآن کے عنوان پر جامع خطاب فرمایا۔کانفرنس کا آغاز سید علی بافقیہ کی دعائوں سے ہوا۔اس موقع پر اہم شرکا میں سید شرف الدین ،سید محمد تراب ،سید صالح ،سید فضل پوکویا تنگل ،ڈاکٹر حسین ثقافی کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد کے ہاتھوں قرآن ایوارڈ سے ۳ اساتذہ کونوازہ گیا ۔
قبل ازیں بعد نماز ظہر مسجد الحاملی میں رمضان خطبات اور حلقہ ذکر ،فضائل شب قدرپروگرامس منعقد ہوئے ۔ہزاروں روزہ دار نے صحن جامعہ میں عظیم الشان دعوت افطار میں شریک ہوئے ۔اجتماعی قرآن خوانی ،تراویح نماز بعد جلسہ دستار حفاظ وروحانی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں سال رواں ادارہ اکیڈمی آف قرآن اسٹڈیز سے فارغ التحصیل حفاظ کرام کو علما ومشائخ کے ہاتھوں سند ودستار سے نوازہ گیا ۔آخر شب میں مجلس توبہ استغفار میں ریاست بھر سے فرزندان توحید سیلاب کی طرح اُمنڈ پڑے ۔عالمی قیام امن ،ملکی سلامتی کے لئے سید شہاب الدین مطنور نے اپنی روایتی اور رقت انگیر انداز میں دعا فرمائی فلگ شگاف آمین کی صدائوں سے مجمع گونج اٹھا ۔صلوۃ وسلام پر روحانی کانفرنس کا اختتام ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا