قدرتی وسائل کے مالکانہ حقوق کو پنچایتوں تک بڑھایا جائے : اے جے کے پی سی

0
0

پنچایتوں کو خود انحصار بنانا اور قوم کی تعمیر میں پنچایتوں کے کردارپر پنچائت کانووکیشن میں ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
شوپیاں؍؍ آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے اپنے بلاک وار پروگراموں کے سلسلے میں آج یہاں کشمیر صوبے کے ضلع شوپیاں میں ایک پنچایت کانووکیشن کا انعقاد کیا جس میں پنچوں، سرپنچوں، اے جے کے پی سی کے اراکین اور دیگر سرکردہ لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔وہیں پروگرام کا تھیم ’’پنچایتوں کو خود انحصار بنانا اور قوم کی تعمیر میں پنچایتوں کا کردار‘‘ تھا۔اے جے کے پی سی کے صدر انیل شرما نے پروگرام کی صدارت کی اور کئی دیگر شرکاء نے پنچایتوں کو خود انحصار بنانے کے موضوع پر اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں تاکہ وہ فنڈز کے لیے ریاست اور مرکزی حکومت پر منحصر نہ رہیں۔وہیں اے جے کے پی سی کے صدر نے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے ادارے کی مقامی ٹیم کو اتنے اہم موضوع پر پروگرام کے انعقاد پر سراہتے ہوئے شرکاء اور مقررین کی قابل ستائش تجاویز کو سراہا۔ شرما نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگرچہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت پنچایتوں کو فنڈز دیتی ہے کیونکہ پنچایتیں بھی جمہوریت کا اہم ستون ہیں جن کا آئین میں خصوصی ذکر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنچایت کے کھاتے میں منتقل ہونے والی ہر پائی کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کرنا ہوتا ہے اس لیے ریاست اور مرکزی حکومت کی طرح پنچایتوں کا بھی اہم رول ہوتا ہے۔پنچایت کو قدرتی اور قانونی نگہبان اور پنچایتوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے آبی ذخائر، جنگلات اور معمولی معدنیات کا مالک قرار دیتے ہوئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر حکومت کو پنچایتوں کو خود انحصار بنانے کے لیے ان اہم وسائل پرپنچائتوں کو مالکانہ حقوق دینا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا