فیڈ ریزرو کی شرح سود میں کمی کی امید سے مارکیٹ میں تیزی

0
0

ممبئی، 20 اگست (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس ہفتے کے آخر میں شرح سود میں کمی کے مزید اشارے دینے کی امید اور چین سے دھاتوں کی مانگ میں اضافے سے مقامی سطح پر ہمہ گیر خریداری کے باعث آج اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً نصف فیصد کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 378.18 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 80,802.86 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,698.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.98 فیصد بڑھ کر 48,113.24 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ 54,856.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 4037 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2371 میں اضافہ جبکہ 1561 میں کمی اور 105 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 38 کمپنیوں میں خریداری ہوئی جبکہ 12 میں فروخت ہوئی۔
بی ایس ای میں کیپٹل گڈز اور ایف ایم سی جی کی 0.01 فیصد تک گراوٹ کو چھوڑکر دیگر 18 میں تیزی رہی۔ کموڈیٹیز 0.42، ڈی سی 0.47، انرجی 0.24، فائنانشیل سروسز 1.19، ہیلتھ کیئر 0.49، انڈسٹریلس 0.26، آئی ٹی 0.76، ٹیلی کام 0.38، یوٹیلٹیز 1.07، آٹو 0.75، بینکنگ 0.84، کنزیومر ڈیوریبلس 0.28، دھاتیں 0.66، آئل اینڈ گیس 0.04، پاور 0.80، ریئلٹی 0.23، ٹیک 0.34 اور سروسز گروپ کے شیئر میں 0.36 فیصد مضبوط رہے۔
بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.73 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.03 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.33 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.93 فیصد گر گیا۔ اسی وقت جاپان کے نکیئی میں 1.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا