فیس بک پر کی دوستی ، پھر شادی کا جھانسہ دے کر دو سالوں تک کی آبروریزی ، ہوا گرفتار

0
0

چھتیس گڑھ میں بلاس پور ضلع کی ایک لڑکی سے فیس بک کے ذریعہ دوستی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

فیس بک پر کی دوستی ، پھر شادی کا جھانسہ دے کر دو سالوں تک کی آبروریزی ، ہوا گرفتار

چھتیس گڑھ میں بلاس پور ضلع کی ایک لڑکی سے فیس بک کے ذریعہ دوستی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی شکایت پر ملزم نوجوان امن تیواری کے خلاف کوتوالی پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔

دراصل جشپور ضلع کے باغیچہ علاقہ کا رہنے والا نوجوان امن تیواری پی ایس سی کی تیاری کرنے کیلئے بلاس پور آیا تھا ، جہاں اس نے فیس بک کے ذریعہ ایک لڑکی کو شادی کے جال میں پھنسایا اور اس کے بعد تقریبا دو سالوں تک لڑکی آبروریزی کرتا رہا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق نوجوان نے اس سے کہا تھا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے اور شادی بھی اس سے ہی کرے گا اور اسی کا فائدہ اٹھاکر ملزم نوجوان اس سے دو سالوں تک جسمانی تعلقات قائم کرتا رہا ۔ اس دوران لڑکی نے جب اس سے شادی کرنے کیلئے دباو ڈالا تو نوجوان نے انکار کردیا ۔

لڑکا سے دھوکہ ملنے کے بعد متاثرہ لڑکی نے فوری طور پر کوتوالی تھانہ میں رپورٹ درج کرادی ۔ لڑکی کی تحریری شکایت پر پولیس نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزم نوجوان امن تیواری کو دبش دے کر گرفتار کرلیا ۔ پولیس اب آگے کی کارروائی کررہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا