فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

0
124

چیئرمین گلزار احمد بٹ نے کیا غلام محمد بھگت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍آل جموں کشمیر فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلزار احمد بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معروف فوک فنکار غلام محمد بٹ بھگت عرف "گلہ بب” بھگت محلہ پٹن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں غلام محمد بٹ کے انتقال کو فوک فن کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا گیا کہ مرحوم نے زندگی کے آخری لمحات تک فوک فن کو فروغ دینے میں اپنی بے لوث خدمات بہم رکھی اور مرحوم کی فوک فن کے تئیں بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔تعزیتی اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔واضح رہے کہ مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی 17 اپریل 2024 بروز بدھوار مرحوم کی رہائش گاہ پر انجام دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا