فورسز اہلکاروں کا عسکریت کی طرف بڑھتا رحجان

0
0

جنوبی کشمیر میںا یک اور اہلکار کی حزب المجاہدین میں شمولیت
سی این آئی
سرینگر؍؍فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت کے بڑھتے رحجان کے بیچ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک اور فوجی اہلکار نے نوکری چھوڑ کر حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہو گئی ہے ۔ ادھر پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق صفانگری شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ادریس میر ولد محمد سلطان جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ فوج کی 12 جیکلے میں تعینات تھا اور گزشتہ دنوں انہوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق ادریس نامی فوجی اہلکار اس وقت بہار میں ڈیوٹی کے فرایض انجام دے رہا تھا اور چند روز قبل چھٹی پر آکر اپنے گھر پر قیام پذیر تھا۔باوثوق ذرائع کے مطابق رواں مامہ کے دوان جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد نوجوانوں نے عسکریت میں شمولیت اختیار کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق عسکریت میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں میں زیادہ تر نوجوان ضلع کولگام سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کہ عسکریت کا راستہ اختیار کرنے والوں میں بیشتر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہے۔واضع رہے اس سے قبل بھی شوپیاں اور پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کہیں نوجوان جوکہ پولیس اور فوج میں تعینات تھے نے حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی جن میں کہی تنظیم کے اہم عہدوں پر فائز تھے۔ادریس میر کی عسکری صفوں میں شمولیت کے بارے میں پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا