علاقے میں گولیوں کی آواز سنائی دی گئی، تلاشی آپریشن جاری
لازوال ڈیسک
جموں// جموں کے سنجوان علاقے میں ایک فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لگتا ہے کہ دہشت گردوں نے سنائپر کا استعمال کرتے ہوئے اسٹینڈ آف حملہ کیا ہے جہاں سنجواں کیمپ میں ایک فوجی کو گولی لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں چند گولیوں کی آوازیں سنائی دیں۔
https://indianarmy.nic.in/command/command/northern-command-commands-site-main
اس دوران دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دفاعی حکام نے کہا کہ علاقے میں بلند عمارتوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ فوج کی 36 انفنٹری بریگیڈ کے زیر انتظام ہے اور تلاشی آپریشن میں ڈرونز کو بھی استعمال میں لایا گیا ہے۔