فوج کی جانب سے منڈی میںخون کے عطیہ کاکیمپ کا اہتمام کیاگیا

0
0

54بٹالین بی ایس ایفکی جانب سے بیس جوانوں نے کیا خون کا عطیہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی کے بڈھا امرناتھ منڈی قائم بارڈر سیکورٹی فورس کے کیمپ میں آج 54بٹالین بی ایس ایف کی جانب خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیاگیا جس میں بیس فوجی جوانوں اور خواتین اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا جس کو راجہ سکھ دیو سنگھ ہسپتال پونچھ میںجمع کیاجائیگا جسے کسی بھی ایمرجنسی کے وقت کام میں لایاجائیگاتاکہ بروقت کسی ضرورت مند کی جان بچائی جاسکے گی۔اس کیمپ کے حوالے سے کمانڈنٹ آفیسر 54بٹالین بی ایس ایف دیش راج سنگھ نے بتایاکہ فوج کی جانب سے وقفہ وقفہ سے یہ کیمپ لگائے جاتے ہیں جن میں ہمارے جوانوں کی جانب سے خون کا عطیہ دیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے وقت کسی کی جان بچائی جاسکے۔
اس کیمپ کے لئے پونچھ ہسپتال سے محکمہکی ایک ٹیم یہاں پہنچی جس نے خون کے عطیات حاصل کرنے میں اپناتعاون پیش کیا۔واضح رہے اس خون کو احتیاط کے طور پر سرکاری ہسپتال پونچھ میں رکھاجائیگا اور آئندہ بھی ایسے کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔وہیںڈاکٹر اویس احمد نے کہاکہ فوج کی جانب سے ایسے کیمپوں کا منعقد کرنا ایک خوش آئند قدم ہے جس سے کہ کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے فوج کے اس جذبہ پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے عام نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ وقت میں بہت سارے ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جن میں کسی بھی جان کو بچانے کے لئے علاج معالجے کے دوران خون کی اشد ضرورت پڑتی ہے جن کے لئے فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ عام نوجوانوں کو بھی خون کے عطیہ دینے میں آگے آناچاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا