66 مقامی لوگوں نے مفت طبی علاج اور ادویات کی مفت تقسیم کا فائدہ اٹھایا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ہندوستانی فوج صحت سے متعلقہ مسائل کے خلاف اپنی لڑائی میں سب سے آگے رہی ہے اور عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ بھارتی فوج نے چترونی، راجوری ضلع میں طبی گشت کا اہتمام کیا۔ اس دوران چترونی گاؤں کے 35 مرد، 18 خواتین اور 13 بچوں سمیت کل 66 مقامی لوگوں نے مفت طبی علاج اور ادویات کی مفت تقسیم کا فائدہ اٹھایا۔ وہیںمیڈیکل گشت کے دوران فوج کے ڈاکٹروں اور طبی نمائندوں نے مریضوں کا علاج کیا۔ واضح رہے اس مہم کا اہتمام لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔وہیں مقامی لوگوں نے فوج کی بے لوث کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریبات نہ صرف لوگوں کی دہلیز پر طبی امداد کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہیں بلکہ فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی میں بھی مدد کرتی ہیں۔