فوجی اہلکار 8 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار !

0
42

خطے کومنشیات سے پاک کرنے کا ہمارا مشن جاری رہے گا:جموال
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے ریاست کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک فوجی اہلکار کو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون ایس ڈی سنگھ جموال نے یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ہم نے گذشتہ شام ایک فوجی اہلکار کو 8 کلو گرام اصلی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا‘۔ انہوں نے گرفتار شدہ فوجی اہلکار کی شناخت محمد انور ولد محمد مشری ساکنہ لام نوشہرہ ضلع راجوری کے بطور کردی۔ انہوں نے کہا ’گرفتار شدہ فوجی اہلکار کا دعویٰ ہے کہ وہ فوجی ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں تعینات ہے‘۔ آئی جی پی نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی پولیس نے راجوری سے 110 گرام ہیروئن، کشتواڑ سے 350 گرام چرس ، کٹھوعہ سے 1.2 کلو گرام چرس اور جموں سے 2400 نشہ آور کیپسول برآمدکئے ہیں۔انہوں نے کہا ’میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس خطہ کو منشیات سے پاک کرنے کا ہمارا مشن جاری رہے گا‘۔ انہوں نے مزید کہا ’ہماری ٹیمیں اس کام میں لگی ہیں۔ ان کی نگرانی ہمارے سینئر عہدیدار کر رہے ہیں۔ اگر ہم مل جل کر کام کریں گے تو اس برائی سے ہم ضرور چھٹکارا پائیں گے‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا