فلسطین:وزیراعظم نے کابینہ تشکیل دے دی،وزیر خارجہ بھی خود ہونگے

0
87

یروشلم، // فلسطینی انتظامیہ کے نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے گزشتہ روز اپنی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔
وزارت خارجہ کا قلم دان بھی وزیر اعظم نے اپنے نام کر لیا ہے جبکہ فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ پہلے سے منسوب بعض افراد کو بھی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے کہا ہے ان کی ترجیحات میں غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا ہو گا۔
واضح رہے کہ محمد مصطفیٰ 2005 سے مسلسل سیاست میں ہیں جو کہ 87 سالہ صدر محمود عباس کے لیے قابل اعتبار شخصیت بھی ہیں۔
یاد رہے کہ محمود عباس نے اوائل ماہ میں اُنہیں وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔
اس کابینہ میں وزیر خزانہ عمر البطار جبکہ محمد العمور فلسطینی بزنس ایسوسی ایشن کے صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ چانی الذکر اقتصادی امور کے وزیر بھی ہوں گے، وزیر داخلہ مقرر کی گئی شخصیت زیاد حب الریح ہیں وہ پہلے فلسطینی انتظامیہ میں خفیہ امور کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، علاوہ جنگ اور مصیبت زیادہ فلسطینیوں بشمول پناہ گزینی فلسطینیوں کے امور کو چلانے کے لیے ایک وزیر مملکت بعد ازاں مقرر کیا جائے گا۔
نئے وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کی بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے آغاز کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ یہودی بستیوں کی تعمیر روکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا