فری لانسر ماجد حیدری مبینہ مجرمانہ سازش وغیرہ کے الزامات میں گرفتار

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍پولیس نے سری نگر کے پیر باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے ماجد حیدری جو ایک فری لانس صحافی اور معروف ٹی وی کمنٹیٹر ہیں، کو مبینہ مجرمانہ سازش اور دیگر الزامات کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔سری نگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘ سری نگر کی معزز عدالت کے حکم کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعات 120 B, 177, 386, 500 کے تحت پولیس اسٹیشن صدر میں ایک مقدمہ زیر نمبر 88/2023 درج کیا گیا’۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ‘ماجد حیدری ولد جہانگیر حیدری ساکن پیر باغ کو مجرمانہ سازش، ڈرانے دھمکانے، بھتہ خوری، غلط معلومات دینے اور ہتک عزت وغیرہ کے الزمات میں گرفتار کیا گیا’۔پولیس نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: ‘یہ واضح کیا جاتا ہے کہ گرفتاری کے تمام قانونی طریقہ ہائے کار پر عمل کیا گیا جو قانون کے لحاظ سے لازمی ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘اس بارے میں معزز عدالت کے حکم پر اہلخانہ کو واضح طور پر آگاہ کیا گیا تھا گذارش ہے کہ بمہربانی مفاد پرستوں کی غلط معلومات مہم کا شکار نہ بنیں’۔بتادیں کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں الزام لگایا تھا کہ: ‘ماجد حیدری کی رات دیر گئے گرفتاری نے کون مین اور بعض انٹلی جنس ایجنسیوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا اس کو بغیر قانونی چارہ جوئی کے ایک مطلوب دہشت گرد کی طرح گھر سے گھسیٹ لیا گیا’۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘اس کی والدہ اور ہمشیرہ نے وارنٹ دیکھنے کی التجا کی لیکن ان کو انکار کر دیا گیا’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا