فرید ملک نے مینڈھر کے کئی علاقہ جات کا کیا دورہ

0
0

عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے ایس ڈی ایم سے کی ملاقات
لازوال ڈیسک
مینڈھر//پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین مولوی محمدفرید ملک نے منکوٹ تحصیل کے ساگرہ،بلنوئی ،دبڑاج،گاہنی،اوچھاد،رام کنڈ،منکوٹ اور چھجلہ کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا جس کے بعد انھوں نے ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو اور تحصیلدار مینڈھر شہزاد لطیف خان سے ملاقات کرکے لوگوں کی مشکلات کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے ایس ڈی ایم مینڈھر سے مخاطب ہو کر کہا کہ علاقہ میں لوگوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ سرحدی علاقوں میں لوگ فائرنگ اور گولہ باری سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ لوگوں کو آفیسران نے بنیادی سہولیات سے دور رکھا وہا ہے ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں بجلی ،پانی کے علاوہ طبی نظام اور تعلیم کا کوئی بندو بست نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے بچوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ بچوں کے امتحان سر پر ہیں اور بچوں کوبغیر بجلی کے پڑھائی کرنا مشکل ہے اورات بھر پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچے برتن لے کر پانی کے چشموں پر بیٹھے رہتے ہیںکہ کب بھاری آئے گی اور پانی اکٹھا کیا جائے گا انھوں نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں فوج کی گاڑیاں پانی سپلائی کرتی ہیں لیکن وہ بھی لوگوں کے لئے کافی نہیں ہے البتہ کچھ حد تک لوگوں کا گزارا چلتا ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت عامہ کے ملازمین جان بوجھ کر لوگوں کو تنگ کرتے ہیں جبکہ بجلی کی بھی حالت نہائت خستہ ہے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر سرحدی علاقہ میں کچھ ہی گھنٹے بجلی سپلائی کی جاتی ہے لہذا بجلی کے نظام کو بہتر کیا جائے۔انھوں نے ایس ڈی ایم سے مزید کہا کہ گذشتہ مہینے ایک ٹیم دہلی سے میں نے لائی تھی جس نے بارڈر علاقے کا سروے کرکے کہا تھا کہ علاقہ کے اندر پانی ہے لہذا اگر سرکار چاہے تو لوگوں کے لئے پانی کا بندو بست ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ سرحدی فائرنگ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ فوری طور پانی کے لئے بڑی لفٹ اسکیموں کا منصوبہ بنائے تاکہ علاقہ میں لوگوں کو پانی مل سکے ۔ انھوں نے انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقہ کے لوگوں کے لئے ایمرجنسی ہسپتال اور بلٹ پروف ایمبولنسیں دستیاب کی جائیں تاکہ فائرنگ اور گولہ باری کے دوران زخمی لوگ ہسپتالوں تک پہنچ سکیں انھوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقہ کے بچوں کے لئے اسکولوں کا بندو بست کیا جائے تاکہ بچوں کی پڑھائی ضائع نہ ہو اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے فرید ملک کو یقین دلایا کہ تمام مطالبات درست ہیں میں ان کو اعلی حکام تک پہنچاﺅں گا اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں آنے دوں گا انھوں نے کہا کہ بجلی اور پانی کے انتظام کو جلد درست کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو وقت پر بجلی اور پانی دستیاب ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا