فروٹ منڈی سوپور کے نزدیک پولیس و فورسز کی مشترکہ کارروائی جیش محمد کے 4بالائی ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

0
53

اے پی آئی
سر ینگرپو لیس و فورسز نے فروٹ منڈی سو پور کے نز د یک جیش محمد کے 4با لا ئی ور کروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی ٰ کر تے ہو ئے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے مز ید گرفتا ریوں کو خا رج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔اے پی آ ئی کے مطا بق 22راشٹر یہ رائفلز 177/179بٹا لین سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی جا نب سے فروٹ منڈی سو پور کے نز دیک مشتر کہ نا کہ لگا یا گیا جس کے دوران پولیس و فورسز نے جیش محمد سے تعلق رکھنے والے چار با لا ئی ورکروں محمد ایوب ملہ ورلد غلام حسن سا کنہ مل وپن پورہ،فیاض احمد وار ولد غلام محی الدین،جاوید احمد وار ولد عبدالرحمان سا کنان وار پورہ سو پور اور مقصود احمد وار ولد محمد یو سف سا کنہ دحچھن پورہ رفیع آ باد کی گرفتا ریاں عمل میں لاکر ان کے قبضے سے 2یو بی جی ایل2ہینڈ گر نینڈ جیش محمد کے دستا ویزات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔جموں کشمیر پولیس نے جیش محمد کے چار با لا ئی ور کروں کو گرفتار کر نے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گو لہ با رود بر آ مدکی تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس و فورسز کی جا نب سے فروٹ منڈی سو پور کے نز دیک نا کے کے دوران مذکورہ با لا ئی ور کروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے اسلحہ اور رگو لہ بارود بھی بر آ مد کیاگیا پو لیس کے مطا بق ابتدا ئی پو چھ تا چھ کے دوران گرفتار کئے گئے با لا ئی ور کروں نے اس بات کی تصد یق کی کہ وہ جیش محمد کیلئے اپنی خد مات انجام دے رہے تھے اور نو جوانوں کو عسکریت کی طرف ما ئل کرنے کی بھی انہیں ذمہ داری سو نپ دی گئی تھی ۔پولیس کے مطا بق گرفتار کئے گئے با لا ئی ور کروں کے خلاف ایف آ ئی آر زیر نمبر 174/2018زیر دفاع7/25آرمز ایمبشن ایکٹ13ان لا ہل ایکٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی اور مز یدگرفتاروں کو خا رج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا