فراق میموریل فائونڈیشن کی طرف سے ادبی تقریب کا انعقاد معتبر شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا،تقریب پر Sufi Poetry in Kashmir کی رونمائی

0
0

شمعتبر شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا،تقریب پر Sufi Poetry in Kashmir کی رونمائی

سرینگر/ جمیل انصاری/: فراق میموریل فائونڈیشن کے اہتمام اور گلشن کلچرل فورم کے اشتراک سے آج ٹیگور ہال سرینگر میں مرحوم غلام نبی فراق کی یاد میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی پہلی نشست کی صدارت معروف قلمکار اور شاعر شاہد بڈگامی نے کی، جبکہ شعبہ کشمیری کشمیر یونیورسٹی کے سابق سربراہ پروفیسر مجروح رشید بھی ایوان صدارت میں تشریف فرما تھے۔تقریب کے آغاز میں فراق میموریل فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شہباز ہاکباری نے استقبالیہ پیش کیا اور پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پہلی نشست میں ڈاکٹر سوہن لال کول، ڈاکٹر مجید گنائی نے پروفیسر فراق کی شاعری کے حوالے سے مقالے پیش کئے۔ تقریب کی دوسری نشست میں شہباز ہاکباری کی تازہ تصنیف The Sufi Poetry in Kashmirکی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔ اس کتاب پر پروفیسر ناصر مرزا نے تبصرہ پیش کیا۔ اس نشست کی صدارت سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی محمد یوسف ٹینگ نے کی، جبکہ ڈاکٹر ایم ایس کھورو بھی اس نشست کے ایوان میں تشریف فرما تھے۔تقریب کی تیسری نشست کی صدارت رفیق راز نے کی جبکہ ایاز رسول نازکی بھی اس نشست کے ایوان میں موجود رہے۔ اس نشست میں محمد یوسف ٹینگ،پران کِشور، ایم ایس کھورو، ظریف احمد ظریف اور ڈاکٹر سوہن لال کول کو فراق میموریل ایوارڈ ۲۰۲۳؍ سے نوازا گیا۔ اسی نشست میں پراڈکاسٹنگ، صحافت اور ادب کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے صلے میں اشفاق لون، جمیل انصاری، ساحل ڈار، محمد اشرف کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ٹی وی اینکر نیاز بٹ نے انجام دئے۔ تقریب پر اور لوگوں کے علاوہ رخسانہ جبین،ستیش ومل، سلام الدین بجاڑ،محمد سعید مسعودی، پروفیسر نیلوفر ناز نحوی، سلطان الحق شہیدی، گلشن بدرنی، بشیر چراغ، گلفام بارجی،ریاض پروانہ، سید بشیر کوثر، اظہر نذیر،تنہا شہلپوری شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا