فاصلاتی تعلیم کے ذریعے تکنیکی تعلیم درست نہیں

0
0

کسی بھی قسم کی تکنیکی تعلیم فاصلاتی تعلیم کے ذریعے دستیاب نہیں کرائی جاسکتی :سپریم کورٹ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے آج فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ پڑھائی کرنے کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ کسی بھی قسم کی تکنیکی تعلیم فاصلاتی تعلیم کے ذریعے حاصل نہیں کی جاسکے گی۔ سپریم کورٹ نے اڑیسہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی تکنیکی تعلیم فاصلاتی تعلیم کے ذریعے دستیاب نہیں کرائی جاسکتی۔عدالت عالیہ نے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ تکنیکی تعلیم کو درست ٹھہرایا تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مینجمنٹ، طبی، انجینئرنگ اور فارمیسی سمیت کئی دیگر نصاب جو تکنکی تعلیم کے زمرے میں آتا ہے ، طلبہ ان کی پڑھائی فاصلاتی تعلیم کے ذریعے نہیں کرپائیں گے ۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ عام طورپر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے پڑھنے کے باعث، طلبہ میں عملی طور پر علم ہوتا ہی نہیں ہے یا کم ہوتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا