لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں وکشمیر میں بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے نجی تعلیمی اداروں کی سراہنا کی ہے۔مشیر موصوف آج جموں یونیورسٹی کے جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں کے سی پبلک سکول کے 21ویں سالانہ دِن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے سکول کے منتظمین کی تعریف کی اور کہا کہ سکول نے پچھلے چند برسوں کے دوران تعلیم کے شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دئیے۔ اِس تقریب پر مرکزی سرکار میں سابق ہوم سیکرٹری انیل گوسوامی ، جمو ںوکشمیر حکومت میں سابق داخلہ سیکرٹری پرویز دیوان اور سابق اے ڈی جی پی ایس ایس وزیر بھی موجود تھے۔تقریب پر بچوں نے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا ۔ فاروق خان نے سکول کے ذہین طلباء کو مومنٹوز پیش کئے ۔ اس موقعہ پر سکول کے منتظمین نے سکول کی کارکردگی کو اُجاگر کیا۔