یواین آئی
قاہرہ؍؍مصر نے اطلاع دی ہے کہ امدادی سامان سے لدے200 ٹریلر انسانی ہمدردی کے تحت جنگی توقف کے پہلے دن غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔مصری پریس انفارمیشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دیے گئے تحریری بیان کے مطابق ادارے کے صدر ضیا رشوان نے غزہ بھیجے گئے امدادی ٹریلروں اور ان کے ملک کو بھیجے گئے زخمیوں کے حوالے سیاپنا جائزہ پیش کیا۔مصر کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی کوششیں جاری ہونے کی وضاحت کرنے والے رشوان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے وقفے کے پہلے دن انسانی امداد کے 200 ٹرکوں کے ساتھ ساتھ 2 ایمبولینسیں، اردن کے فیلڈ اسپتال کے 15 ٹریلراور متحدہ عرب کے فیلڈ ہسپتال 11ٹریلروں کی غزہ میں آمد ہوئی ہے۔رشوان نے بتایا کہ غزہ سے 17 زخمیوں کو مصر لایا گیا جن میں سے 12 کو علاج کے لیے اپنے مدد گاروں کے ہمراہ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات بھیجا گیا ہے۔مصری عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے مصر میں پھنسے 134 فلسطینی رضاکارانہ طور پر غزہ کی پٹی کو لوٹے ہیں۔