فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں احتجاج

0
0

سری نگر، 31 جولائی (یو این آئی) فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے پیر کے روز ایک بار پھر یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر احتجاج درج کیا۔

احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔

اس موقع پر امتیاز احمد نامی ایک احتجاجی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انکوائری کمیٹی اپنا رپورٹ پیش کرے۔

انہوں نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ ایل جی صاحب نے اس بھرتی عمل کی تحقیقات کے لئے جو سہ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی وہ اپنا رپورٹ پیش کرے’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کو ایک مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا تھا لیکن 8 مہینے گذر گئے رپورٹ آج تک پیش نہیں کی گئی۔

موصوف احتجاجی نے سوالیہ انداز میں کہا: ‘یہ کمیٹی کن لوگوں کا دفاع کرنا چاہتی ہے’۔

احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ انکوائری کمیٹی اپنا رپورٹ پیش کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا