غیرمقامی مزدورپھردہشت گردوں کے نشانے پر

0
0

سونہ مرگ میں غیر مقامی مزدوروں پر ملی ٹینٹوں کی فائرنگ 2 ہلاک 3 دیگر زخمی،تین دِنوں میں تین ہلاکتیں

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍وادی کشمیرمیں ایک مرتبہ پھرغیرمقامی مزدوردہشت گروں کے نشانے پرہیں اورگزشتہ تین روزمیں دوسرے ایسے واقعے میں ایت کے روز وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Sonamarg
اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے گگن گیر سونہ مرگ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ خون میں لت پت مزدوروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام نامعلوم بندوق بردار زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور مزدوروں کی رہائش گاہ کے اندر زبردستی گھس آئے اوروہاں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔گولیوں کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود مزدور جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پر اپنے ساتھیو ں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہوئے مزید دو مزدوروں کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گگن گیر سونہ مرگ اوراس کے ملحقہ علاقوں کو مھاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز شوپیاں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اشوک چوہان کے بہیمانہ قتل کے بعد تیسرے روز گاندربل میں ایساواقعہ پیش آیاہے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا