غلط معلومات کو دور کرنے کے لیے جن سمپرک ابھیان جاری: اشوک کول

0
0

اشوک کول نے جن سمپرک ابھیان پر پونچھ میں میٹنگ کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر کی قیادت نے پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ وبودھ گپتا نے پارٹی دفتر پونچھ میں جن سمپرک ابھیان کا جائزہ لینے کے لیے ضلع پونچھ سے پارٹی کے رہنماؤں اور کیڈر کے ساتھ میٹنگ کی۔وہیںاشوک کول نے بات کرتے ہوئے، مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر، بی جے پی نے ملک گیر جن سمپرک ابھیان کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس مہم کا مقصد عوام کو نریندر مودی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کی کامیابیوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے پونچھ کے لیڈروں کی طرف سے پہلے سے منعقد کیے گئے پروگراموں کی تفصیلات طلب کیں، وہیں ان سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارٹی کے تمام پروگرام پارٹی کے اصولوں اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔اس موقع پروبود گپتا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جموں و کشمیر میں گزشتہ 9 سالوں میں اور خاص طور پر متنازعہ آرٹیکل 35(a) اور 370 کی منسوخی کے بعد ہونے والی بے مثال ترقی کو اجاگر کرنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا