’غلام نبی آزاد کی کمانڈ خود غلام نبی آزاد کے ہاتھوں میں ہے‘

0
0

ہمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کی نقطہ چینی کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے:آزاد
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے انتخابی دوڑ سے خود کوالگ کرنے کے سوال پرکہاکہ ’’غلام نبی آزاد کی کمانڈ خود غلام نبی آزاد کے ہاتھوں میں ہے، میں دلی سے یہاں لوگوں کی خدمت کے لئے آیا ہوں‘‘۔تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا: ‘میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں ۔موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
انہوں نے کہا: ‘میں دوسری پارٹیوں کے لیڈروں اور امید واروں کی عزت کرتا ہوں میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی امید وار کی نقطہ چینی نہ کریں بلکہ اپنے کام سے کام رکھیں اور پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا کر لوگوں کی خدمت کریں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے اس لوک سبھا نشست کے لئے ایک پڑھے لکھے امید وار کو کھڑا کیا ہے جو ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی وکالت کریں گے۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر ڈی اے پی اے کی پوزیشن مضبوط ہے۔انہوں نے کہا: ‘میرے خیال میں الیکشن کمیشن بلکہ مقامی انتظامیہ یہ غلطی کر رہا ہے کہ اودھم پور نشست پر ہر وقت الیکشن کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے جبکہ اپریل بارش کا مہینہ ہوتا ہے جس سے پولنگ متاثر ہوتی ہے’۔
اس نشست سے الیکشن نہ لڑنے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ’’غلام نبی آزاد کی کمانڈ خود غلام نبی آزاد کے ہاتھوں میں ہے، میں دلی سے یہاں لوگوں کی خدمت کے لئے آیا ہوں‘‘۔قابل ذکر ہے کہ ڈی اے پی اے نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پہلے پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں پارٹی نے ایڈوکیٹ محمد سلیم کو اس سیٹ کے لئے نامزد کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا