غلام نبی آزاد کی ڈی پی اے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے 13 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

0
0
لازوال ڈیسک
 سری نگر// ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے اتوار کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے 13 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔
واضح رہے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی طرف سے شروع کی گئی پارٹی کے لیے یہ پہلے اسمبلی انتخابات ہوں گے اور اس سلسلے میں پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) آر ایس چِب نے فہرست جاری کی۔
 پارٹی نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر عبدالمجید وانی کو ڈوڈہ مشرقی اسمبلی حلقہ سے، سابق ایم ایل اے محمد امین بھٹ کو دیوسر سے، جموں و کشمیر کے سابق ایڈوکیٹ جنرل محمد اسلم گونی کو بھدرواہ سے، ڈی ڈی سی ممبر سلیم پامرے کو ڈورو سے اور منیر احمد میر کو لولاب سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہیں  ڈی پی اے پی نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبر بلال احمد دیوا اننت ناگ ویسٹ سے، غلام نبی وانی (نیلورہ) راج پورہ سے، میر الطاف حسین اننت ناگ سے اور قیصر سلطان گنائی گاندربل سے امیدوار ہوں گے۔
وہیں غلام نبی بٹ عیدگاہ سے، عامر احمد بٹ خانیار سے، نثار احمد لون گریز سے اور پیر بلال احمد حضرت بل سے الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے عامر احمد بھٹ نے حال ہی میں سری نگر سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا