لازوال ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے آج یہاں گپکر روڈ کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سری نگر، محمد اعجاز اسد سے ان کے والد محترم جی بی محمد قاسم کے انتقال پر تعزیت کی۔واضح رہے سابق چیف انجینئر جو چند ہفتے قبل انتقال فرما گئے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے چوہدری محمد قاسم صاحب کی اچانک رحلت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سری نگر سے تعزیت کا اظہار کیا اور سوگوار لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔ آزاد نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی خدمات کے دوران مرحوم چیف انجینئر کے تعاون کو بھی یا د کیا۔