لازوال ڈیسک
جموںسابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر اور چیئر مین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد لوک سبھا انتخابات میں راجوری اننت ناگ نشست سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔واضح رہے اس سلسلے میں یہاں پارٹی کی جانب سے پارٹی کے ٹریزئر تاج محی الدین نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا۔واضح رہے دفعہ370کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ڈی پی اے پی کو وجود میں لایا ۔تاہم پہلی میدان میں اتری ڈی پی اے پی کے جموں صوبے سے جی ایم سروڑ ی میدان میں اترے ہیں اور راجوری اننت ناگ نشست پر پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد اپنی قسمت آزمائیں گے ۔