غلام رسول آزاد گوجری زبان کے شیدائی تھے اور گوجری کے بنیادی نثرنگاروں میں ان کاشمار ہوتا تھا :مقررین
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍گوجر بکروال ایمپلائزایسوسی ایشن پونچھ نے اردو گوجری زبان وادب کی بلند پایہ شخصیت متعبر نثرنگار ادیب کالم نویس ومصنف غلام رسول آزاد کے انتقال کو علمی وادبی دنیا کے لئے بہت بڑا خسارہ قرار دیا اس دوران گوجربکروال ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدر حاجی فاروق نواز نے کہابلاشبہ غلام رسول آزاد گزشتہ پانچ دھائیوں سیاردو اور گوجری زبان وادب کی آبیاری کرنے میں مصروف رہے انہوں نے مختلف حلقوں میں گوجری زبان تہذیب ادب اور ثقافت کو متعارف کروایا جہاں گوجری زبان سے لوگ بالکل نا آشناس وناواقف تھے وہ جموں کشمیر کیعلمی حلقوں میں کافی مقبول ومعروف تھے گوجری و اردوحلقوں کے مشترکہ تہذیب کے امین تھے انہوں نے مزید کہاجموں کشمیر کے ادبی حلقوں میں غلام رسول آزاد کیانتقال سے فضا مفموم ہو گئی یہاں اہل قلم وادبا بذریعہ سماجی ذرائع ابلاغ اپنے تاسف اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
اس دوران گوجربکروال ایمپلائزایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر پروفیسر فتح محمد عباسی مشیراعلیٰ فیاض اکبر چوہان و ڈاکٹر ایوب بانیا نے مشترکہ بیان میں کہا غلام رسول آزاد گوجری زبان کے شیدائی تھے اور گوجری کے بنیادی نثرنگاروں میں شمار ہوتا تھا ان کا گوجری سیحددرجہ عشق تھا بلا شبہ غلام حسین آزادکی گوجری زبان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں افسوس کہ ان کے انتقال سے گوجری واردوزبان اپنے ایک سچے محسن سے مرحوم ہو گئی گوجربکروال ایمپلائزایسوسیشن کے جنرل سیکریٹری فاروق کھٹانہ نے کہاغلام رسول آزاد صاحب گوجری زبان کے عظیم شیدائی اورعلمبردار تھے ان کے انتقال سے گوجری کے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا گوجربکروال ایمپلائزایسوسیشن کے تحصیل صدر سرنکوٹ گلزار سٹیلوی و ضلعی سنئر وائس پریذیڈنٹ عبدالرزاق گلشن تحصیل صدرحویلی شفیق چوہان ‘جے ایز ایسوسیشن کے صدر ضیا الرحمان کوہلی ماسٹراکرام الحق کوہلی ومعروف ‘شاعر ادیب و قلم کارمحمد یونس انجم’تحصیل سرنکوٹ گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری الطاف حسین بھٹی ‘بلاک صدر شکور گورسی، گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن کے ضلعی وائس پریذیڈنٹ قاسم چوہدری ‘منتظمینِ اعلی رشید بھٹی ونوراحمد انجم نے بھی خطاب کرتے ہوئے غلام رسول آزاد کے تہیں خراج عقیدت پیش کیا گوجربکروال ایمپلائزایسوسی ایشن کے ناظم اعلی ‘معروف شاعرونقاد خفیظ الرحمان صفدر نے کہا غلام رسول آزادایک بڑی شخصیت کا نام تھاکی خطہ پیرپنچال میں بہت کم آمد رہی جس کی وجہ سییہاں کے ادبی گوشے ان کے علمی خزانہ سے ناشناس رہے ہم غلام رسول آزاد کے نہایت ہی احسان مند ہیں جنوں نے بے دریغ گوجری زبان و ادب کے لئے اپنی خدمات دی انہوں نے ریڈیو کشمیر سرینگر سے اپنی بھر پور کاوشوں سے گوجری زبان کو تقویت اوراہم مقام دلوایا۔وہی شفیق میلو نے کہا غلام رسول آزادکے انتقال سے گوجری زبان کاناتلافی نقصان ہوا ہے غلام رسول آزاد بہترین کالم نویس تھے روز نامہ چٹان سمیت مختلف اخبارات میں کافی عرصہ تک بطور مدیر اعلی کام کیا لیکن افسوس غلام رسول آزاد کے قد کا اندازہ یہاں کے ادبی حلقوں کو بہت کم تھا غلام رسول آزاد گوجری کیممتاز ادیب تھے ان کی گوجری زبان کے تہیں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اورادبی کاموں بالخصوص گوجری زبان کی تہیں ان کی حسین کاوشوں اور محنت کی خوب تشہیر کی اور گوجری کیادبی کارناموں کو منظر عام لانے میں معاونت کی ‘معروف شاعر ‘ادیب وسنئر لیکچرار عطا اللہ شاد نے کہا کہ غلام رسول آزاد صاحب سے ان کے گہرے مراسم تھے مرحوم آخری دم تک مادری زبان کی بے لوث خدمت کرتے رہے۔ ریاستی سطح پر مختلف ادبی محفلوں اور کانفرنسوں میں گوجری رنگ بھرنے والے غلام رسول آزاد کے انتقال سے جو خلاپیدا ہوا ہے اس کو پر کرنامشکل نظر آتا ہے عطااللہ شاد نے مزید کہا غلام رسول رسول آزاد گوجری لغات کی تصنیف میں بھی حصہ داررہ کر ادبی گوشوں پر بہت بڑا احسان کیا ہے غلام رسول آزاد کو شاعری اور نثر دونوں پر برابردست رس حاصل تھامرحوم پیش بہا قلمی خصوصیات کے ساتھ ساتھ نامور سماجی مفکر بھی تھے اصلاح معاشرہ میں ان کا نمایاں کردار رہا ہیدیگر جن اراکین نے گوجربکروال ایمپلائزایسوسیشن نے غلام رسول آزاد کوخراج عقیدت پیش کیا ان میں عباس چوہدری،ضیا الرحمان بھٹی ذاکر بھٹی سجاد پسوال عارف رضا محمد قاسم دھکڑڈاکٹر مشتاق سجاد میلو ڈاکٹر ایوب میلووقار بانیا ماسٹرمحمود صابر بانیا’ماسٹر شرکت دیدڑ ‘ماسٹر اسلم دیدڈ ماسٹرممتاز بھٹی ماسٹر بشارت ‘ماسٹراسحاق راہی’ماسٹر صادق شیندری ماسٹر یونس دیدڑ’معروف گلکار ماسٹر نیاز کالس ‘ماسٹر رزاق کسانہ ماسٹر گلزار میلو’ماسٹر اقبال چیچی ‘خورشید مقدم ماسٹر مختار چوہدری ‘رینجر نصار دیدڑ ماسٹر اشفاق چوہدری آخرمیں من جملہ اراکین گوجربکروال بکروال ایمپلائز ایسوسیشن نے مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی اور کنبہ سے اظہار ہمدردی کی۔