غلام احمدمیرپھربنیں گے کانگریس کے امیر!

0
0

یواین آئی

  • [dropcap]نئی دہلی؍؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے اکتوبر میں منعقد ہونے والے پارٹی انتخابات میں غلام احمد میر کو دوبارہ صدر منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’مسٹر جی اے میر گذشتہ قریب اڑھائی برس سے کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر ہیں اور پارٹی کے قواعد وضوابط کے مطابق انتخاب امسال ستمبر یا اکتوبر میں عمل میں لائے جانے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا ’عام طور پر پارٹی کا سربراہ پانچ سال کی مدت تک اپنا عہدہ برقرار رکھ سکتا ہے، لیکن موجودہ صدر کو برقرار رکھنے یا کسی دوسرے کا انتخاب عمل میں لانے کا اختیار پارٹی ہائی کمان کو حاصل ہے‘۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر جی اے میر کو دوبارہ جے کے پی سی سی کا صدر منتخب کئے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ اُن کی بحیثیت ریاستی کانگریس چیف مدت غیرمتنازعہ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ’مسٹر میر نے بحیثیت ریاستی کانگریس چیف پارٹی کی مضبوطی اور بہتری کے لئے غیرمعمولی کام کیا ہے‘۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) ملک بھر میں ریاستی سطحوں پر پارٹی کو دوبارہ منظم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس 31 دسمبر سے پہلے نئے قومی صدر کا بھی انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ’اسی عرصے کے دوران ملک بھر میں پارٹی کیڈر میں نئی روح پھونکنے کے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے‘۔ جموں وکشمیر کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ’ریاست میں پارٹی کیڈر کو بوتھ اور بلاک سطحوں پر مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ممبران متفقہ طور پر مسٹر میر کو دوسری ٹرم کے لئے پارٹی کا صدر منتخب کریں گے‘۔ مسٹر میر کو مارچ 2015 میں جے کے پی سی سی چیف منتخب کیا گیا تھا۔[/dropcap]
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا