غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 114 فلسطینی جاں بحق

0
0

تل ابیب،// اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں گھر پر بمباری کی جس سے بچوں سمیت 16 فلسطینی جاں بحق ہوگئے

غیرملکی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 114 فلسطینی جاں بحق اور 250 زخمی ہوگئے، جس سے شہدا کی مجموی تعداد 26 ہزار 751 ہوگئی۔

اسپتالوں کے اطراف بھی حملے کیے گئے، صیہونی فوج نے کئی روز سے العمل اسپتال کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے جہاں ڈاکٹر اور مریضوں کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کیا جانے لگا۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیم کو اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث غزہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔اسرائیلی فورسز کی غزہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوجی ابن سینا اسپتال میں ڈاکٹر، نرس اور عام شہریوں کے لباس میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینیوں کومار دیا شہید کردیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے مزاحمت کاروں نے جنوبی اسرائیل میں داخل ہو کر 1,200 افراد کو ہلاک کر دیا اور 250 کے قریب یرغمالیوں کو اپنے ساتھ غزہ لے گئے۔ نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران 100 سے زائد یرغمالیوں کا فلسطینی قیدیوں سے تبادلہ کیا گیا۔

غزہ پر اسرائیل کی جوابی کارروائی نے 2.3 ملین آبادی میں سے بیشتر کو بے گھر کر دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مانیٹر کے مطابق فوج نے اپنی کارروائیوں کے دوران 161 مساجد کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ اس نے تباہ شدہ قبرستانوں کی تعداد کا پتہ نہیں لگایا ہے۔جنوبی غزہ میں ایک اسلامی قبرستان مسمار کر کے قبروں کو زمین سے اکھاڑ دیا گیا۔ دانتوں کے بغیر ایک کھوپڑی ریتلے، الٹ پلٹ ہوئے ملبے کے اوپر رکھی ہوئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا