غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب :بائیڈن

0
0

یواین آئی

واشنگٹن؍؍امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ قریب ہے اور مجھے اس کا یقین ہے۔البتہ اس حوالے سے انہوں نے زیادہ تفصیل نہیں بتائی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عنقریب حماس اور اسرائیل کے درمیان فلسطینی خواتین اور بچوں کے بدلے اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔دی واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کے دوران اپنا نام نہ بتانے والے اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اسیروں کے تبادلے پر اتفاق ہو چکا ہے لہذا جلد ہی اسرائیلی اور فلسطینی بچے اور خواتین کی رہائی عمل میں آ سکتی ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات ا?خری مرحلے میں ہیں اور ہم معاہدے کے لیے پر امید ہیں البتہ، وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ قطری حکام بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے بدلے 50 یرغمالیوں کی بازیابی کے معاہدے کی کوششیں کررہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا