غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم : سعودی ولی عہد

0
0

محمد بن سلمان کایونانی اور جاپانی وزرائے اعظم سے ٹییلیفونک رابطہ
یواین آئی

ریاض؍؍سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یونانی اور جاپانی وزرائے اعظم سے ٹییلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے فلسطین میں فوجی کارروائی فوری روکنے پر زور دیا۔محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جارہے ہیں۔تینوں رہنماؤں نے دو طرفہ کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا اور فریقین پر پرتشدد کارروائیاں روکنے پر زور دیا۔انہوں نے خطے میں عام لوگوں اور معصوم شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔ ولی عہد نے اس موقع پر فوجی کارروائیاں کم کرنے کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا تاکہ سلامتی کو درپیش خطرات میں کمی لائی جا سکے۔ نتیجیتاً خطے میں ہی نہیں پوری دنیا میں امن و استحکام لایا جا سکے۔سعودی ولی عہد اور جاپانی وزیر اعظم فمیو کیشیدا نے اپنے دو طرفہ گفتگو میں غزہ میں جاری تصادم کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر پائی جانے والی تشویش کا بھی ذکر کیا۔ دونوں رہنماوں نے تصادم کو روکنے کے لیے خطے میں امن و استحکام لانے کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا