غزہ فضائی حملے: اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ہند مختصر

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اعلان کیا کہ وہ غزہ پر علی الصبح فضائی حملے کے بعد ہندوستان کا اپنا طے شدہ تین روزہ دورہ مختصر کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد منگل کی رات وطن واپس لوٹ جاؤں گا۔آج صبح جاری کردہ ایک ٹویٹ میں مسٹر کوہن نے کہاکہ "میں کچھ دیر پہلے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اترا تھا اور لینڈنگ کے فوراً بعد مجھے سیکیورٹی اپ ڈیٹ موصول ہوا۔انہوں نے کہاکہ "اسرائیل میں ہونے والے واقعات کی روشنی میں میں نے ہندوستان کا اپنا سفارتی دورہ مختصر کرنے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد آج اسرائیل واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔”مسٹر کوہن آج وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے نئی دہلی میں غزہ آپریشن پر بریفنگ لی۔اس کے بعد ہی انہوں نے اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد آج شام اسرائیل واپس لوٹیں گے۔مسٹر کوہن کو ایک تجارتی وفد کی قیادت ممبئی جانا تھا اور ہندوستانی تاجروں سے بات چیت کرنی تھی۔سی این این کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے رات بھر غزہ میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم ایک درجن فلسطینی، اسلامی جہاد کے تین کمانڈر اور خاندان کے متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔اسرائیل کی دفاعی افواج نے بھی تصدیق کی کہ اس نے صبح سویرے غزہ پر فضائی حملہ کیا اور کہا کہ یہ ‘اسلامک جہاد دہشت گرد تنظیم کی جانب سے جاری جارحیت کا جواب ہے’۔آئی ڈی ایف کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچ نے اہداف کو "دہشت گردوں کے سرغنہ” قرار دیا اور اصرار کیا کہ فوج نے ان پر توجہ دینے کے لیے جتنا ہم کر سکتے تھے، کیا ہے۔فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد نے تصدیق کی ہے کہ اس کارروائی میں اس کے تین کمانڈر اپنی بیویوں اور بچوں سمیت مارے گئے۔دریں اثنا، اسرائیل میں حکام غزہ کی پٹی میں جنگجو گروپوں کی طرف سے جوابی کارروائی کے خدشے کے درمیان حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا